بیت المقدس: (دنیا نویز) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے مظالم جاری ہیں، بیت اللحم میں فلسطینی کیمپ پر حملے میں پندرہ سالہ نوجوان شہید اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی جانب سے ایک اور ظالمانہ کارروائی دیکھنے میں آئی۔ ظالم فورسز نے پتھر برسانے کا الزام لگا کر بیت اللحم میں فلسطینی کیمپ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں پندرہ سالہ نوجوان شہید ہو گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کیمپ پر حملے میں شہید ہونے والے نوجوان ارکان مظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔