مقبوضہ وادی میں قابض فوج کا جبرو تشدد جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور چھروں کی بارش کر دی جس سے گیارہ افراد زخمی ہو گئے، صحافی پر بھی تشدد کیمرہ توڑ ڈالا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم جاری ہیں۔ قابض فوج نے پرامن مظاہرین پر دھاوا بول کر آنسو گیس اور چھروں سے گیارہ مظاہرین کو زخمی کر دیا۔ فورسز نے صحافی کو بھی نہ بخشا، صحافی فاروق شاہ تشدد سے زخمی ہو گئے۔ قابض فوج نے صحافی کا کیمرہ بھی توڑ ڈالا۔ واقعہ پر صحافی برادری نے جبرو بربریت کے خلاف ریلی نکالی۔