ٹورنٹو (دنیا نیوز ) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دس افراد زخمی ہو گئے، میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
پولیس نے میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے گریک ٹاؤن میں مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب پیش آیا۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے مسلح شخص نے پچیس گولیاں چلائیں، حملہ آور کی لاش موقع پر ملی ہے، اس کی موت کیسے ہوئی ابھی معلوم نہیں ہو سکا، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے، ان کی حالت کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔