چلی (دنیا نیوز ) جنوبی امریکا کے ملک چلی میں آتش فشاں سے اگلنے والی راکھ نے برف کی سفیدی کو مٹیالے رنگ میں تبدیل کر دیا۔
سطح سمندر سے تین ہزار دو سو میٹر کی بلندی پر مقبول سکی کے مقام پر واقع آتش فشاں نیوادوس دے چیلان دو روز سے راکھ اور دھواں اگل رہا ہے جو فضا میں پندرہ سو میٹر کی بلندی تک جا پہنچا ہے۔
حکام نے قریبی آبادیوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔