کینیڈا: مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

Last Updated On 11 August,2018 06:16 pm

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

 

فائرنگ کا واقعہ کینیڈا کےشہر فیڈرنکٹن میں پیش آیا ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور دو شہری شامل ہیں۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔