غزنی میں طالبان ، سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپیں

Last Updated On 10 August,2018 01:18 pm

کابل (دنیا نیوز ) افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی کے دارالحکومت غزنی میں طالبان نے حملہ کر دیا، طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ غزنی میں طالبان نے رات گئے چاروں جانب سے حملہ کر دیا، طالبان شہر کے مضافات میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، حکومتی اہلکار کے مطابق حملے میں درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں، طالبان نے بھی افغان فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔