بھارتی وزیراعظم مودی کی عہد شکنی، ممبر پارلیمان احتجاجاً ہٹلر بن گیا

Last Updated On 11 August,2018 10:49 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عہد شکنی کے بعد بھارتی ممبر پارلیمان نراملی شیوا پرساد نے احتجاج کے طور پر ہٹلر کا روپ دھار لیا۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے نراملی شیوا پرساد نے اپنے وزیراعظم کی عہد شکنی سے دلبرداشتہ ہوکر ہٹلر کا روپ دھار لیا اور احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے اسی حلیے میں پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ وہ اس سے پہلے بھی توجہ حاصل کرنے کے لیے دیوی دیوتاؤں کا روپ اختیار کرتے رہے ہیں۔ ہٹلر کا حلیہ اپنانے کے باعث سوشل میڈیا پر شیوا پرساد کی خوب لعن طعن کی جارہی ہے۔