سنتیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں مزدوروں اور طلبا نے نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کیا، پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر گن سے پانی پھینکا گیا۔
دارالحکومت سنتیاگو میں وزارت محنت کی عمارت کے باہر احتجاج کیا گیا، پرامن مظاہرہ اس وقت پر متشدد ہو گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ چلی کی پارلیمنٹ میں نئے لیبر قانون پر بحث کی جا رہی ہے جسکے تحت طلبا کو کام کرنے کی اجازت ہو گی، مزدور اور طلبا اسکے خلاف ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے اس سے بے روزگاری میں کمی ہو گی جو چالیس فیصد ہے۔