پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے دہشتگرد حملے جاری: امریکہ کا پھر الزام

Last Updated On 11 December,2018 11:28 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی عہدے دار نکی ہیلی نے ایک بارپھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود محفوظ دپناہ گاہوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں پر حملے کررہے ہیں۔ جب تک پاکستان کا رویہ تبدیل سنہیں ہوتا، ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔

امریکی جریدے کو انٹرویو میں امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ نے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی، نکی ہیلی نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، جہاں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں پر حملے کررہے ہیں۔

امریکا کو پاکستان پر واضح کردینا چاہیے جب تک پاکستان کچھ کر کے نہیں دکھاتا، امریکا اس وقت تک سول اور فوجی امداد نہیں دے گا۔ نہ ہی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مدد کرے گا، بھارتی نژاد "نرمیتا رندھاوا ہیلی" آئندہ دنوں اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گی۔