کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے 4 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک کر دیئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے سے گزرنے والے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قافلے کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا۔
دھماکا خیز مواد سے بھری کار سکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ہوئی جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔ قافلے میں شامل دیگر اہلکار زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افغان حکومت کی جانب سے خودکش دھماکے میں 4 انٹیلی جنس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔