افغان ضلع پغمان میں کار بم دھماکہ، 12 افراد جاں بحق

Last Updated On 11 December,2018 08:31 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان ضلع پغمان میں کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق، 9زخمی ہو گئے، دھماکے میں سیکیورٹی اہلکارو٘ں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو سیکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 8 شہری جاں بحق ہو گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔