جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کی وجہ سے سمندر میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو تہترہوگئی، حکام نے نئے سونامی کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انڈونیشیا کے جزیرے سماترا اور جاوا پر ساحلی قصبوں میں سونامی نے تباہی مچا دی، کراکا ٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر میں مٹی کےتودے گرے اور سونامی کی وجہ سے اٹھنے والی سمندری لہریں سب بہا لے گئیں۔
سیکڑوں عمارتیں تباہ ہو گئیں، حکام نے نئے سونامی کے پیش نظر لوگوں کو ساحلی علاقوں سے دو ررہنے کی ہدایت کی ہے۔