انقرہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر انقرہ کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے، ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں وہی کریں گے جو قیام امن کے لیے ضروری ہو گا۔
گزشتہ روز امریکی صدرٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا تھا کہ شام میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد کرد فوج پر حملے کی کوشش کی تو اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، شام میں موجود کرد جنگجووں کو دہشت گرد ہی سمجھتے ہیں۔ دوسری طرف اردگان کے مشیر یاسین اکتے کہتے ہیں کہ امریکا ناقابل اعتبار اتحادی ہے اور تمام مسائل کی وجہ واشنگٹن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ اگر ترکی نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کرد افواج پر حملے کی کوشش کی توانقرہ کو معاشی طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔