کراکس: (دنیا نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی سفارت خانہ بند کرنے کی دھمکی دے دی جبکہ امریکا نے سلامتی کونسل سے وینزویلا کی صورتحال پر ہفتے کو اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے امریکا وینزویلا میں کسی بھی ممکنہ فوجی مداخلت سے باز رہے۔
امریکا کی جانب سے وینزویلا اپوزیشن لیڈر گائدو کو صدر تسلیم کرنے کے بعد کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، موجودہ صدر مادورو نے امریکا پر تختہ الٹنے کی سازش کا الزام لگا دیا۔ امریکا نے وینزویلا میں سفارت خانہ کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
روسی صدر نے ماسکو میں ترک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا وینزویلا میں اپوزیشن کی پشت پناہی چھوڑ دے، امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی ممکنہ فوجی مداخلت تباہ کن ہو گی۔