ٹریننگ سینٹر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ ہلاک، افغان فورسز کا دعویٰ

Last Updated On 23 January,2019 07:25 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان فورسز نے صوبے وردک میں واقع خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر حملے میں ملوث ماسٹرمائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کی رات کو این ڈی ایس ٹریننگ سینٹر حملے میں ملوث ماسٹرمائنڈ کمانڈر نعمان کو سات ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حملے میں شامل دہشت گرد نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی تلاش کر کے مار دیا جائے گا، تاہم افغان طالبان کی جانب سے کمانڈر نعمان کی ہلاکت کی تردید کی گئی ہے۔

پیر کے روز افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر حملے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔