گزشتہ روز شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Last Updated On 23 January,2019 05:51 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز قابض فوج کی بربریت سے شہید ہونے والے افراد کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ واقعہ پر وادی میں سوگ کی فضا ہے۔ کئی علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔

ضلع پلوامہ ،شوپیاں میں گزشتہ روز شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی جبکہ قابض فوج کی ظلم و بربریت کے خلاف وادی کے کئی علاقوں میں ہڑتال رہی۔

شہید افراد کی نماز جنازہ پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر ادا کی گئی اور ہزاروں افراد نے شہدا ء کے جنازے میں شرکت کرتے ہوئے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔