اوہائیو : (دنیا نیوز) امریکی ریاست اوہائیو میں چھوٹا طیارہ گھر کے صحن میں گر کر تباہ ہو گیا، جس سے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر میں اوہائیو کے رہائشی علاقے کے ایک گھر کے صحن میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثہ انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا
طیارہ تباہ ہونے سے پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہو گئے، تاہم گھر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔