اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا، سربراہ ایرانی ائیرفورس

Last Updated On 21 January,2019 07:31 pm

تہران: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر ایرانی ائیر فورس کے سربراہ کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

سربراہ ایرانی ائیر فورس بریگیڈئیرجنرل عزیز ناصر زادے نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے تحت ویب سائٹ ینگ جرنلسٹ کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور وہ صہیونی ریاست کے ساتھ لڑائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔