بھارتی فوج کے کھانے پر سوال اٹھانے والے تیج بہادر کا بیٹا پراسرار طور پر ہلاک

Last Updated On 18 January,2019 05:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی فوجی کو ناقص خوراک اور غیر انسانی رویے کی شکایت کرنا مہنگا پڑ گیا، ناقص کھانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے تیج بہادر کی نوکری تو گئی اب گھر سے بیٹے کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے جسے خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

بھارتی فوجیوں کو ناقص خوراک دینے کی شکایت کرنے والے اہلکارتیج بہادر کے بیٹے روہت کی گھر سے لاش ملی ہے،ہریانہ میں اس کے گھر سے لاش اس وقت برآمد ہوئی جب والدین گھر پر موجود نہیں تھے، واقعہ کو خودکشی قرار دینے کیلئے لاش کے ساتھ پسٹل بھی رکھا دیا گیا ہے۔

تیج بہادرنےانکشاف کیاتھا لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجیوں کوکھانے میں دی جانے والی دال میں صرف ہلدی اور نمک ملایا جاتا ہے جبکہ جلی اور سوکھی روٹیاں کھانے کیلئے فراہم کی جاتی ہیں، اسی لئے کئی فوجی اہلکاروں کو بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے۔

شکایت کے بعد تیج بہادر کی نہ صرف نوکری گئی بلکہ اسے بھارتی اداروں نے لاپتہ کر دیا تھا، انڈین وزارت داخلہ عدالت میں تیج بہادر کو ’’لاپتا اورغیر قانونی طور پر قید ‘‘کرنے سے ہی مکر گئی تھی۔