واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کو کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر قائل کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور بڑا الزام سامنے آ گیا۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے سابق وکیل کوہن کو کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر اکسایا، ٹرمپ کے کہنے پر کوہن نے کانگریس کے سامنے ماسکو میں ٹرمپ ٹاؤر سے متعلق جھوٹ بولا۔ مائیکل کوہن نے کہا تھا کہ روسیوں سے مذاکرات صدارتی انتخابات سے بہت پہلے ختم ہو گئے تھے۔کوہن جھوٹ کا اعتراف کرنے کے بعد گزشتہ ماہ سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کریں گے، اگر ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات درست ہیں تو انہیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔