فرانسیسی صدر کی آمد پر عوام کا احتجاج

Last Updated On 18 January,2019 07:59 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر کی آمد پر احتجاج کرتے عوام کی سیکیورٹی حصار توڑ کر داخل ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی، صدر میکرون کا کہنا ہے کہ وہ عوامی سوالات کا ہر جگہ جواب دینے کو تیار ہیں۔

صدر میکرون کے جنوب مغربی علاقے سوئی لیاک کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کچھ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔

ٹاؤن ہال میں خطاب کے دوران صدر میکرون کا کہنا تھا کہ عوام کے سوالات کا ہر جگہ جواب دینے کے لیے تیار ہوں، 17 نومبر سے جاری صدر میکرون کی پالیسیوں پرعوام کا احتجاج جاری ہے جس پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر 15 جنوری کو 2م اہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کا اعلان کر چکے ہیں۔