سوڈان: حکومت نے 38 رپورٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Last Updated On 19 January,2019 07:32 pm

خرطوم: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر نے وارنٹ گرفتاری کرمنل کوڈ اور سائیبر کرائم ایکٹ کے تحت جاری کیے ہیں۔

رپورٹرز پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے، جھوٹی خبریں چلانے، امن و امان کو تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ہے، گزشتہ ماہ سے سوڈان میں تیس سال سے موجود صدر عمر البشیر کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔

صحافی اور سماجی کارکنان ملک میں احتجاج کی خبریں سوشل میڈیا کے ذریعہ نشر کرتے تھے۔