جرمنی نے ایران کی ایئر لائن پر پابندی عائد کر دی

Last Updated On 22 January,2019 05:25 pm

برلن: (آن لائن) جرمنی نے ایران کی ایئر لائن ماھان ایئر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جرمنی کے اعلیٰ حکومتی اہلکار کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سلامتی سے متعلق تحفظات کے علاوہ ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس ایئر لائن کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ ایئر لائن 2011ء سے امریکی پابندیوں کی فہرست پر ہے۔ یورپی یونین کے متعدد ممالک ایران پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یورپی براعظم پر حملوں کے لیے جاسوسی کے عمل میں مصروف ہے۔

ماھان ایران کی دوسری بڑی ایئر لائن ہے اور اس کی ہفتے میں چار پروازیں تہران اور جرمن شہروں ڈوسلڈروف اور میونخ کے درمیان چلتی ہیں۔