ترکی کا جمال خشوگی کے قتل کی عالمی تحقیقات کرانے کا عندیہ

Last Updated On 22 January,2019 05:40 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو Cavusogluکا کہنا ہےکہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی عالمی تحقیقات کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے صحافی کے قتل پر ہونے والی تحقیقات کی کوئی معلومات شئیرنہیں کیں، صحافی جمال خشوگی کو گزشتہ سال دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانےمیں قتل کر دیا گیا تھا۔