تبوک: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شہروں جدہ، تبوک اور مدینہ میں گرد وغبار کے طوفان کے ساتھ بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوا، حد نگاہ انتہائی کم ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق جدہ، تبوک، ہیل اور مدینہ سمیت مختلف شہروں کو گردوغبار کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کےبعد حد نظر انتہائی کم ہو گیا۔ ٹریفک روانی متاثر ہونے سے لوگوں کو دفاتر و تعلیمی اداروں میں جانے اور روزمرہ امور نمٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مکہ اور ریاض میں آج بھی گرد وغبار کے طوفان کا خدشہ ہے، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارشیں بھی ہوئیں، گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔