فلسطینی وزیر اعظم رمی حمداللہ کابینہ سمیت مستعفی

Last Updated On 29 January,2019 11:03 pm

رملہ: (دنیا نیوز) فلسطینی وزیر اعظم رمی حمداللہ نے اپنی کابینہ سمیت عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے استعفیٰ صدر محمود عباس کے کہنے پر دیا، صدر محمود عباس پر اپنی پارٹی الفتح کی طرف سے پی ایل او کے دیگر دھڑوں پر مشتمل نئی حکومت کے قیام کے لیے دباو تھا۔

رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے استعفیٰ سے حماس اور الفتح کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی۔