دوحہ: (دنیا نیوز) قطر مذاکرات میں طالبان کے وفد کے سربراہ شیر محمد عباس ستنکزئی نے کہا ہے کہ طالبان پورے افغانستان پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے۔ وہ ماسکو میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے رہے تھے۔
افغان طالبان رہنما شیر محمد عباس ستنکزئی نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان پر بزورِ طاقت قبضہ کرنے کی خواہش نہیں رکھتے، وہ پورے ملک پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے افغانستان میں امن نہیں آئے گا۔ ستنکزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان جنگ بندی پر اس وقت تک رضامند نہیں ہوں گے جب تک تمام بیرونی افواج افغانستان سے نہیں چلی جاتیں۔