واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید کوئی جنگی کارروائی صورتحال کو بدترین بنا دے گی۔
پاک بھارت جاری کشیدگی کو کم کرنے کےلیے امریکا میدان میں آ گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں دونوں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کو کراس بارڈر کوئی بھی فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزید کوئی ایکشن صورتحال کو بدترین بنا دیگا۔
امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپو نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کو مل کر معاملات حل کرنے پر زور دیا ہے۔