امریکا کی وسطی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Last Updated On 14 March,2019 09:42 am

واشمگٹن: (دنیا نیوز) کولوراڈو سمیت امریکا کی وسطی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کئی علاقوں میں دو دوفٹ تک برف سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا۔

امریکا کی وسطی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آنے سے کولوراڈو میں بم سائیکلون کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، سرکاری دفاتر، سکول اور کاروباربند ہو گئے۔ درجنوں گاڑیاں برفانی طوفان میں پھنس گئیں۔

نیشنل ویدر سروس نے کولوراڈو ویومنگ، نیبراسکا اور ڈیکوٹاس میں وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے نیو میکسیکو، ٹیکساس، اولاہوما اور کنساس میں ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔