نیروبی (ویب ڈیسک )تین روز قبل ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 گر کر تبا ہو گیا تھا جس میں عملے سمیت 157 افراد سوار تھے جو کہ حادثے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں تاہم اب پائلٹ کی جانب سے بھیجے جانے والا آخری پیغام بھی سامنے آ گیا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ” سی این این “ کے مطابق ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا ہے کہ ایڈس ابابا کی حدود سے باہر گر کر تباہ ہونے والے ایتھوپین طیارے کے پائلٹس نے طیارے کے گرنے سے قبل پیغام بھیجتے ہوئے کہا تھا کہ ” ہمیں فلائٹ کنٹرول میں مسائل پیش آ رہے ہیں ۔
سی این این کے مطابق پائلٹس کے اس پیغام سے یہ ظاہرہ وتا ہے کہ پائلٹس کی ہدایات کے مطابق طیارہ عمل نہیں کر رہا تھا اور وہ پرواز پر اپنا کنٹرول کھورہے تھے ۔ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو کا کہناتھا کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈز تجزیہ کیلئے بیرون ملک بھیجے جائیں گے کیونکہ یہاں پر ان میں سے معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔
سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ یہ انتہائی سنجیدہ اور پریشان کن بات ہے کیونکہ چند ماہ قبل گر کر تباہ ہونے والے طیارے لائن ایئر کے طیارے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا ۔