واشنگٹن: (دنیا نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو امریکا کی ایک اور تھپکی سامنے آ گئی، دونوں ملکوں میں چھ ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
خطے کا چودھری بننے کا خواب دیکھنے والے بھارت کو امریکا کی مزید شہہ مل گئی۔ امریکا اور بھارت نے سیکیورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے بھارت میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا ہے۔۔
امریکا اور بھارت میں سٹریٹیجک اینڈ سیکورٹی ڈائیلاگ کا نواں دور واشنگٹن میں ہوا۔ اجلاس میں سپیس خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس سے پہلے اکتوبر میں روس اور بھارت کے درمیان بھارت میں 6 نئے جوہری پاور سٹیشنز قائم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔