کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے اروزگان میں امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں پانچ افغان فوجی جان کی بازی ہار گئے۔
افغان وزارت دفاع نے فضائی حملہ رابطوں میں فقدان کا نتیجہ قرار دے دیا جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت افغان فورسز پر حملہ ہوا جس کے بعد انہوں نے فضائی تعاون کی درخواست کی۔
چیک پوسٹ پر فضائی حملے کے نتیجے میں پانچ افغان فوجی جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے۔