یوتریخت: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ںیدرلینڈ کے شہر یوتریخت میں پیش آیا۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یورپی ملک نیدرلینڈ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ںیدرلینڈ کے شہر یوتریخت میں نامعلوم ملزم نے ٹریم پر اندھا دھند فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ںیدرلینڈ کے شہر یوتریخت میں اس وقت سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ صبح مقامی وقت کے مطابق 10:45 پر پیش آیا۔ مسافروں سے بھری ٹرام یوتریخت شہر سے گزر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے اس پر گولیاں برسانی شروع کر دیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم ٹرام پرفائرنگ کرنے کے بعد آسانی سے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری سامنے نہیں آ سکی ہے۔
ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران کم ازکم 7 لوگوں کو گولیاں لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی ہو سکتی ہے۔