نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبعیت انتہائی خراب ہو گئی جس کے بعد انھیں دلی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انکی اہلیہ مشال ملک نے ملاقات کے لیے دہلی جانے کا اعلان کر دیا جبکہ یاسین ملک کی بہنوں کا کہنا ہے بھائی سے ملنے دیا جائے۔
کشمیر کی آزادی کے دلیر رہنما یسین ملک شدید علالت کے سبب دلی جیل سے ہسپتال سے منتقل کر دیا گیا۔ ادھر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں بارہ دن سے بھوک ہڑتال پر تھے، اب کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو گئے۔
پریس کانفرنس مشال ملک آبدیدہ ہو گئیں، بیٹی بھی غمزدہ دکھائی دیں۔ ان کا کہنا تھا "را" نے دھمکی دی ہے کہ شادی کی دسویں سالگرہ آخری ہو گی، سری نگر میں بات کرتے ہوئے یاسین ملک کی بہنوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی سے ملنے دیا جائے۔
حریت رہنما عمر فاروق نے کہا ہے کہ یاسین ملک اب بھارتی حکومت کی ذ٘مہ داری ہے، یاسین ملک کی حراست کے خلاف سری نگر سمیت کئی شہروں میں ہڑتال ہے۔