کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں ہنگامی قانون کے تحت برقع پہننے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت انتیس اپریل سے ملک میں چہرہ چھپانے اور برقع پہننے پر پابندی ہوگی۔
پابندی کی تجویز سری لنکن کابینہ نے دی تھی جس پر وزیراعظم نے پہلے مسلمان علما کو اعتماد میں لینے کا کہا مگر سری لنکن صدر نے صدارتی احکامات کے ذریعے قانون کے نفاذ کی منظوری دے دی۔