نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ماو علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوجی قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 16 اہلکار مارے گئے، بھارت میں جاری حالیہ عام انتخابات کے دوران فوجیوں کی اتنی تعداد میں ہلاکتوں کی یہ پہلی کارروائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی کوئیک ریسپونس فورس ونگ کے اہلکار مہاراشٹر ریاست میں واقع گاوں پروڈا کی جانب محو سفر تھے کہ نلہ کے قریب ان کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 16 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی علیحدگی پسند ماو تنظیم کئی ریاستوں میں متحرک ہیں اور بھارتی فوج اکثر ان کے حملوں کا نشانہ بنتی رہتی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ماو حملوں میں 25فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔