روم: (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسسس نے ہیئر ڈریسرز کو کہا ہے کہ وہ فضول باتوں سے گریز کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسسس نے کہا ہے کہ جب آپ بال کاٹ رہے ہوں تو ادھر ادھر کی باتیں پر دھیان نہ دیں اور اس سے اجتناب کریں اور 4 صدی کے پہلے سینٹ کو مثال سمجھیں جو بال کاٹنے کے علاوہ بیماریوں کا علاج بھی کیا کرتے تھے۔
یہ بات پوپ فرانسس نے ہیئرڈریسرز، نائیوں اور بیوٹیشنز کے 230 رکنی وفد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا پیشہ ورانہ کام عقیدہ کے حساب سے کریں اور آنے والوں کے ساتھ محبت، خلوص سے پیش آئیں۔