لندن: (دنیا نیوز) برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو پچاس ہفتے قید کی سزا سنا دی ہے، انھیں برطانوی قانون ضمانت کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔
جولین اسانج کا عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے طریقہ کار سے جن کی دل آزادی ہوئی ہے، ان سے معافی چاہتا ہوں۔ انتہائی خوفناک صورتحال کے باعث میں نے وہی کیا جو مجھے صحیح لگا۔
جولین اسانج کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ انھیں 2012ء امریکا کے حوالے کر نے کا خوف لاحق تھا کیونکہ امریکا میں جولین اسانج پر 2010ء میں ریاست کے خلاف سازش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ جولین اسانج کو گزشتہ ماہ ایکواڈور کے سفارتخانہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔