نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی مشرقی ساحلی ریاستوں کو سمندری طوفان "فانی" نے گھیر لیا۔ اڑیسہ، آندھراپردیش، تامل ناڈو میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
سمندری طوفان اڑیسہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، آٹھ لاکھ کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تعلیمی ادارے تین روز کےلیے بند کر دیئے گئے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
طوفان کے دوران ایک سو پچھتر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس کے سبب ٹرین سروس بھی بند کردی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق "فانی" سال 1999 کے بعد خطرناک ترین سمندری طوفان ہو گا۔