دوحہ: (ویب ڈیسک) افغانستان کیلئے جرمن کے خصوصی نمائندے مارکس پوٹزل نے دوحہ میں ملا برادر سے ملاقات کی۔ افغان طالبان نے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قط میں طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے بتایا کہ افغانستان کیلئے جرمنی کیلئے خصوصی نمائندے مارکس پوٹزل نے ملا غنی برادر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران افغان تنازعے کے حل، امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں سویلین ہلاکتوں سے بچنے پر بھی بات ہوئی جبکہ جرمن خصوصی نمائندہ نے امن کی بحالی کیلئے جرمن تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔