امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں اضافہ، گزشتہ برس 20 ہزار واقعات ہوئے

Last Updated On 03 May,2019 09:39 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ سروے کے مطابق گزشتہ برس کے دوران 20 ہزار پانچ واقعات رپورٹ ہوئے۔

سپرپاور کی فوج میں بھی خواتین غیر محفوظ، اعدادو شمار کے مطابق سال 2018 میں امریکی فورسز میں 20 ہزار سے زائد جنسی حملوں کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ حملوں کا زیادہ تر شکار 17 سے 24 سال کی نئی بھرتی ہونے والی خواتین اہلکار تھیں۔

امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شینہن نے فوج کو ہدایات دیں کہ جنسی ہراس کو جرائم میں شامل کیا جائے۔ سروے رپورٹ کے مطابق جنسی حملوں کے 85 فیصد سے زائد واقعات میں متاثرین حملہ آوروں کو جانتی تھیں۔ زیادہ تر نوجوان اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ان کے اعلی افسران تھے۔