کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے بعد مسلمانوں کا جینا محال ہو گیا، مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں پر حملوں کے باعث درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہے۔
سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کےبعد صورتحال کشیدہ، مسلمانوں کے کاروبار اور مساجدپر حملےم کئی جگہوں پر مسلمان شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے فساد پھیلانے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے کئی علاقوں میں کرفیونافذ اور سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کےموقع پر ہونے والے دھماکوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔