بھارتی لڑاکا طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر پائلٹ نے بم گرا دیئے

Last Updated On 28 June,2019 11:55 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی فضائیہ کے فائٹر جیٹ طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، ایک انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے پریکٹس بم اور فیلو ٹینک گرا دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ امبالا کے قریب پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے جدید جنگی طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے حواس باختہ ہو کر پریکٹس بم اور فیلو ٹینک گرا دیئے تاہم معاملے کا علم ہونے پر طیارہ محفوظ طریقے سے امبالا میں لینڈ کر گیا۔

پرندہ ٹکرانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔