کانگو: کوپر کی کان گرنے سے ہلاکتیں 43 ہو گئیں

Last Updated On 28 June,2019 10:01 pm

کنشاسا: (ویب ڈیسک) کانگومیں کوپر کی کان کا حصہ گرنے سے ہلاکتیں 43 ہو گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یہ واقعہ کانگو کے صوبے لوالبا میں پیش آیا جس میں کوپر کی کان کا کچھ حصہ گر گیا جس میں فورا 36 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے آپریشن جاری ہے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ کان سوئس حکام کے ماتحت تھی جس میں کھدائی کا کام جاری تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پہلے روز 36 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد یہ تعداد بڑھتی ہوئی 43 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کانگو کی کانوں میں روزانہ تقریباً دو ہزار کے قریب افراد کام کرتے ہیں جہاں قیمتی اشیاء کو ڈھونڈا جاتا ہے، مزدوروں کی طرف سے اکثر سہولیات کے فقدان کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں۔