نائجر: عسکریت پسندوں کے حملے میں 16 فوجی ہلاک

Last Updated On 02 July,2019 06:25 pm

نیامے: (ویب ڈیسک) افریقی ملک نائجر کے مغرب میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں سولہ فوجی مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ نیامے میں ہوا، جہاں دہشتگردوں کے حملے کے بعد کم از کم 16 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ 4 فوجی ابھی تک لا پتہ ہیں۔

دوسری طرف اس حملے کی ذمہ داری ہمسایہ ملک مالی کے جہادیوں پر عائد کی جا رہی ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چند روز بعد اس ملک میں افریقی یونین کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔

یاد رہے کہ نائجر کے مغرب میں کئی جہادی گروپ فعال ہیں۔ یہ علاقہ مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے جڑا ہوا ہے جہاں سے دہشتگرد حملہ کر کے ہمسایہ ملک بھاگ جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی نائجر میں مئی کے مہینے میں حملہ کر کے 28 فوجی کومار ڈالا تھا۔