محبوبہ مفتی سے ملاقاتوں پر پابندی، اہلخانہ کو ملنے کی اجازت نہ مل سکی

Last Updated On 28 August,2019 02:18 pm

نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی والدہ اور بیٹی کو ان سے ملنے کی اجازت نہ دی۔

محبوبہ مفتی کی بیٹی ثنا التجا نے بھارتی وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق کشمیریوں کو جانوروں کی طرح قید رکھا گیا ہے۔ ثنا کا کہنا تھا کہ ماں کو بیٹی سے ملنے کی اجازت نہیں، مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سچ بولنے پر انہیں جنگی مجرم جیسے برتاؤ کا سامنا ہے۔

مفتی فیملی نے مقامی پولیس کو خط لکھ کر محبوبہ مفتی سے ان کی بوڑھی ماں گلشن مفتی کی ملاقات کی اجازت مانگی تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔