میرا دورہ سرینگر خوفناک اور بھیانک تھا: امریکی خاتون عہدیدار

Last Updated On 28 August,2019 11:15 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) کشمیری نژاد امریکی عہدیدار نے اپنے سرینگر کے حالیہ نجی دورے کو بھیانک اور خوفناک قرار دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں فیڈرل پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کام کرنے والی مونا صدف نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا کہ 5 سے 16 اگست تک اپنے آبائی شہر سری نگرکا دورہ کیا۔ اس دوران بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں اور ان کے بچوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر غصہ آیا اور مایوسی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جونہی سری نگر کے ایئر پورٹ سے باہر آئی تو فوج نے میر امحاصرہ کر لیا، میرے بچوں نے ایسے سوالات پوچھے جن کا جواب دینے کے لئے میں تیار نہ تھی۔ ہم اپنے گھروں سے باہر کیوں نہیں جا سکتے، ہم باہر کیوں نہیں پھر سکتے، کیا فوجی ہم پر گولی چلائے گا، کیا یہی وجہ ہے کہ وہ لمبی بندوقیں لیے پھر رہے ہیں؟ میں نے فوجی افسران کو ایک بوڑھے کے اوپر کھڑے دیکھا۔