کشمیر کی خصوصی حیثیت خاتمے کا اقدام چیلنج، مودی حکومت کو نوٹس جاری

Last Updated On 28 August,2019 11:13 am

نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے بھارتی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

 بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ بھارتی حکومت کو 7 روز میں جواب جمع کرانا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ رکنی بنچ اکتوبر میں اس کیس کی سماعت کرے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں جاری پابندیوں کے خلاف دس کے قریب درخواستیں عائد کی گئی تھیں۔

ادھر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی مودی کی زبان بولنے لگے ہیں۔ کانگریس رہنما نے کشمیر کو بھارت کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے پاکستان پر مداخلت کے الزامات بھی لگا دیئے۔