قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع اور دیگر 9 افراد کو تاحیات قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع اور 9 دیگر سرکردہ رہنماؤں کو تاحیات قید سنانے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ ان رہنماؤں کے فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کیساتھ تعلقات ہیں اور ان پر جاسوسی اور دہشتگردی کی پشت پناہی کے الزامات عائد کیے تھے۔
یاد رہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے جون 2013ء میں اس وقت کے صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ وہ تب سے اخوان المسلمون اور اپنے خلاف آواز اٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔