مصر: تحریر سکوائر پر سیسی کیخلاف احتجاج، ’’ استعفی دو ‘‘ کے نعرے

Last Updated On 21 September,2019 06:31 pm

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آٹھ سال بعد صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف تحریر اسکوائر پر احتجاج کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے 8 بڑے شہروں میں ہزاروں افراد نے صدر عبد الفتاح سیسی کے خلاف مظاہرے کیے، مرکزی احتجاج دارالحکومت قاہرہ کے اہم مقام تحریر اسکوائر پر ہوا۔ مظاہرین نے  سیسی استعفیٰ دو  اور عوام حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے  کے نعرے لگائے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سکندریہ میں سینکڑوں افراد نے  قیام کرو، مت ڈرو، سیسی کو نکالو  کے نعرے لگائے، مصر کے شہر سوئس میں تیسرا بڑا مظاہرہ ہوا، تحریر سکوائر پر پولیس نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا، آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس نے 4 مظاہرین اور ایک صحافی کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جلا وطن سابق فوجی کانٹریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ویڈیو میں سیسی کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے۔ سابق فوجی کنٹریکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ میں نے عبد الفتاح سیسی کے لئے فوجی کیمپ میں محل تعمیر کیا تھا، سیسی کے قریب ساتھیوں کے لئے پانچ بنگلے بھی بنائے۔
 

 

Advertisement